Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دنیا کا سب سے طاقتور طوفان ’’چیمپی’’ تائیوان سے ٹکرا گیا، تعلیمی ادارے ، دفاتر بند، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تائیوان :طاقتور طوفان چیمپی تائیوان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ تائیوان کے حکام کے مطابق سمندری لہروں میں بہہ جانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 171 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طوفان کے سبب ایک ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

    BREAKING: Typhoon Champi leaves 1 dead, 94 injured in Taiwan. Over 77,000 homes lost power, with 19,029 still dark as of 2 PM. Nearly 1,000 flights cancelled; 1,286 evacuated. Waves up to 8 meters batter Taitung coast. https://t.co/5sEOKGs5LZ

    — HINT News (@9415st) October 23, 2026


    طوفان کی شدت کے باعث وہاں کے سکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے ہیں، جبکہ پورے مشرقی ایشیا میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
    حکام نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں میں ہفتے کے روم تک 90 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
    سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ بارش کی شدت ہفتے کی صبح اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے اور ہفتے کی شام تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام نے لوگوں کو ساحلی اور پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
    طوفان کے پیش نظر جمعے کو تائیوان کے تقریباً تمام اضلاع اور شہروں میں دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔
    شدید موسم کے باعث تائیوان کی سٹاک ایکسچینج بھی بند کر دی گئی۔ تاہم مغربی ساحل کے قریب واقع کِن مین کاؤنٹی میں معمول کے مطابق کام اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔
    جمعے کی سہ پہر طوفان کے جھکڑوں کی رفتار 191 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے اپنے عروج پر چیمپی کو اس سال دنیا کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا گیا تھا۔
    ماہرینِ موسمیات کے مطابق طوفان تائیوان کے شمال مشرقی حصے اور جاپان کے جنوبی جزائر اوکیناوا کے قریب سے گزرنے کے بعد چین کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں رہے گا اور پھر شمال مشرق کا رخ کرتے ہوئے جاپان کے مرکزی جزیرے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

    Related Posts

    غربی کنارہ، فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو جاں بحق،

    گوادر شہر اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کےکلیئرنس آپریشنز، ایک خاتون دہشت گرد سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

    افغانستان: ارزگان کے محمد صادق کی انوکھی کہانی، 4 بیویوں سے 70 بچوں کے باپ اور غربت کی چکی میں پستے خاندان کی داستان

    مقبول خبریں

    غربی کنارہ، فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو جاں بحق،

    دنیا کا سب سے طاقتور طوفان ’’چیمپی’’ تائیوان سے ٹکرا گیا، تعلیمی ادارے ، دفاتر بند، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    گوادر شہر اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کےکلیئرنس آپریشنز، ایک خاتون دہشت گرد سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

    افغانستان: ارزگان کے محمد صادق کی انوکھی کہانی، 4 بیویوں سے 70 بچوں کے باپ اور غربت کی چکی میں پستے خاندان کی داستان

    لسبیلہ: گوادر سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کی ویگن سے ٹکر،12 مسافر جاں بحق

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.