پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی و صوبائی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت اور متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق امور کے علاوہ صوبے میں ترقیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس،خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اوردہشتگردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ

