کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4090 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 121 روپے کی کمی سے 6086 روپے ہوگئی۔

