Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بدمعاشی کلچر ناقابل برداشت، خواتین بچوں کیخلاف روز افزوں جرائم پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیدی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ کرنے اور پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ فیلڈ افسران کو چار ہفتوں کی مہلت دے دی، انہوں کہا ہے کہ مقررہ مدت میں کارکردگی بہتر نہ ہونے پر غفلت کے مرتکب افسران کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
    سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کے دوران تمام ڈویژنز اور اضلاع میں جرائم کی شرح اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان بھیانک جرائم کی روک تھام کے لیے فوری اور غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/mns-6.mp4

    اجلاس کے دوران امن و امان اور انتظامی امور پر سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے حکم دیا کہ صوبے کے تمام اضلاع، بالخصوص سرحدی علاقوں سے گندم کی اسمگلنگ کو ہر صورت روکا جائے، انہوں نے پولیس محکمے کے اندر انسدادِ رشوت ستانی کی مہم کو مزید تیز کرنے اور بدعنوانی میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا۔
    اس کے علاوہ، ٹریفک مینجمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے شاہراہوں پر اوور اسپیڈنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی، مریم نواز نے صوبے بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف پیشگی کارروائیاں کرنے اور اسلحے کی بڑی برآمدگی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا، جبکہ کیمرے والی عینک سمیت دیگر خفیہ جاسوسی آلات کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کی۔
    انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیس پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ہر علاقے میں پولیس کی موجودگی نمایاں نظر آئے اور جرائم پیشہ عناصر کے دلوں میں قانون کا خوف پیدا ہو، اس سلسلے میں انہوں نے لاہور میں ڈولفن فورس کو موٹر سائیکلیں اور دیگر درکار سہولیات فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام آر پی اوز کو پابند کیا کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد کریں اور متعلقہ ڈی پی اوز کی کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کریں، پنجاب کی سرزمین پر کسی بھی قسم کا بدمعاشی کلچر ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، منشیات کے مکمل خاتمے، جرائم کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی اور تمام مجرمانہ نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔
    معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ہجوم اور احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ مخصوص آر ایم سی پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی، وزیراعلیٰ نے حالیہ مجوزہ دھرنے کے دوران بہترین اور ذمہ دارانہ ڈیوٹی سر انجام دینے پر آر ایم سی فورس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے شہید پولیس افسران کے اہل خانہ کے لیے تاحیات تنخواہ اور ایک خصوصی پیکج دینے کی بھی ہدایت کردی۔

    Related Posts

    کیا تولیدی صحت کے لیے مہنگے سپلیمنٹس واقعی ضروری ہیں؟ طبی ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف!

    84 برس کی عمر میں بھی سرگرم: امیتابھ بچن نے صحت کے پیش نظر کچھ دن آرام کا فیصلہ کر لیا

    جنگ کی آہٹ، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

    مقبول خبریں

    کیا تولیدی صحت کے لیے مہنگے سپلیمنٹس واقعی ضروری ہیں؟ طبی ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف!

    بدمعاشی کلچر ناقابل برداشت، خواتین بچوں کیخلاف روز افزوں جرائم پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیدی

    84 برس کی عمر میں بھی سرگرم: امیتابھ بچن نے صحت کے پیش نظر کچھ دن آرام کا فیصلہ کر لیا

    جنگ کی آہٹ، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

    آندھرا پردیش: لاٹھیوں کی روایتی جنگ خونی تصادم میں تبدیل، 1 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.