نئی دہلی: ویب ڈیسک
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اس عمر میں بھی اپنی شاندار اداکاری اور انرجی سے مداحوں کو دنگ رکھا ہوا ہے۔ 84 برس کی عمر کو پہنچنے کے باوجود وہ اس وقت کئی بڑے فلمی اور ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں انتہائی مصروف ہیں۔تاہم، مسلسل سخت اور طویل شفٹس میں کام کرنے کے باعث ان کی صحت پر کچھ اثر پڑا ہے، جس کے پیشِ نظر امیتابھ بچن نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر کچھ دن مکمل آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کی بحالی کے بعد ایک بار پھر بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شوٹنگ کے سیٹ پر واپس آئیں گے۔مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

