جنڈ / راولپنڈی (بیورو رپورٹ: محمد قاسم)
آج کے اس مادہ پرست دور میں جہاں لوگ دوسروں کی چیزوں پر نظریں گڑائے بیٹھے ہیں، وہیں کچھ ایسےچمکتے ستارے بھی موجود ہیں جو اپنی دیانت داری سے معاشرے میں روشنی پھیلا دیتے ہیں۔ جنڈ کے رہائشی شاہد محمود پلمبر کے چچا اور راولپنڈی کے مکین لیاقت علی خان نے ایمانداری کی ایک ایسی لازوال مثال قائم کی ہے جسے سن کر ہر ذی شعور انسان کا سر فخر سے جھک جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت علی خان کو ہڈیالہ موڑ راولپنڈی سے دو قیمتی موبائل فون ملے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ اتنی بڑی مالیت کی اشیاء ملنے کے باوجود ان کے دل میں ذرا برابر بھی لالچ پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے امانت میں خیانت کرنے کے بجائے ایمانداری کا دامن تھامتے ہوئے عمر فاروق نامی شخص کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کیا اور دونوں قیمتی موبائل فون بحفاظت ان کے اصل مالک تک پہنچا دیے۔لیاقت علی خان کا یہ اقدام محض ایک واقعہ نہیں بلکہ اعلیٰ کردار، زندہ ضمیر اور پختہ ایمان کی عملی تصویر ہے۔ اس قابلِ فخر عمل نے نہ صرف مالک کے چہرے پر خوشیاں بکھیریں بلکہ پورے علاقے جنڈ کا نام بھی فخر سے روشن کر دیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انسان کی اصل پہچان اس کے پاس موجود دولت سے نہیں بلکہ اس کے کردار اور امانت داری سے ہوتی ہے۔ لیاقت علی خان جیسے لوگ اس بات کا ثبوت ہیں کہ معاشرے میں آج بھی انسانیت اور دیانت داری زندہ ہے۔

