لاہور
پاکستان کے لیے ایک اور فخر کا لمحہ! ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں پاکستان کے مایہ ناز باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے اپنی شاندار جسمانی ساخت، محنت اور بہترین کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔عالمی سطح کے اس کڑے مقابلے میں دنیا بھر سے نامور باڈی بلڈرز نے شرکت کی، تاہم محمد یاسین خان نے اپنی کٹھن تربیت، نظم و ضبط اور پرجوش پرفارمنس کے ذریعے ججوں اور شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے۔ انہوں نے اپنے وزن اور کیٹیگری میں بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے طلبی تمغہ (گولڈ میڈل) پاکستان کے نام کیا۔کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یاسین خان کا کہنا تھا کہ یہ فتح صرف میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین، کوچز اور پاکستانی عوام کی دعاؤں کے سر باندھا جن کی سپورٹ ہمیشہ ان کے ساتھ رہی۔کھیلوں کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے محمد یاسین خان کو اس تاریخی کامیابی پر زبردست مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں، اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکومت اس ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

