ریاض (ویب ڈیسک): سعودی اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مدینہ منورہ میں واقع گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سعودی اتحادی افواج کے مطابق ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون حملے کا سدِ باب کیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متاثرہ علاقے میں حفاظتی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ شہری آبادی اور اہم ملکی تنصیبات کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور اس قسم کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

