بالی ووڈ کی سپر ہٹ ہارر کامیڈی فرنچائز کی اگلی فلم ‘ستری 3’ (Stree 3) کی ریلیز کا انتظار کرنے والے شائقین کے لیے خبر ہے کہ فلم کی نمائش 2027 سے ملتوی کر کے 2028 تک بڑھا دی گئی ہے۔
میڈاک فلمز (Maddock Films) کے پروڈیوسر دنیش ویجن نے اعلان کیا کہ فلم کو پہلے 13 اگست 2027 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم اب اسے 2028 میں (ممکنہ طور پر یومِ آزادی یا کرسمس کے موقع پر) سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا
فلم کے ہدایت کار امر کوشک پہلے اپنی دوسری بڑی فلم ‘مہاواتار’ (پراشورام کی کہانی) کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ جنوری سے جون تک اس پر کام کرنے کے بعد وہ 2027 کے آخر میں ‘ستری 3’ کی عکسبندی (Shooting) کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

