بالی وڈ :کرکٹ کے میدانوں میں چوکے چھکے لگانے والے روہت شرما اب ایک بالکل نئے انداز میں سامنے آئے ہیں اپنے پہلے ٹی وی شو "فیملی فل ہاؤس ود روہت شرما” کے ساتھ!
شو بہت ہی مزے کا کامیڈی گیم شو ہے جو کہ مشہور عالمی فارمیٹ "فیملی فیوڈ” پر مبنی ہے. ہر ہفتہ اور اتوار سونی انٹرٹینمنٹ اور سونی لائیو پر آتا ہے.
فیملی فیوڈ فارمیٹ میں عموماً دو خاندان یا ٹیمیں سروے کے جوابات اندازے سے بتانے کا مقابلہ کرتی ہیں، اور یہاں مشہور شخصیات اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔ بہت ہی پرانا امریکن گیم شو ہے. جو 1976 سے چل رہا ہے اور آج کل سٹیو ہاروے ہوسٹ کر رہے ہیں.
19 ستمبر کو اس کی پہلی قسط آئی اور آتے ہی دھوم مچادی. یہ وہی تاریخ ہے جب روہت شرما نے آج سے انیس سال پہلے ٹی ٹوینٹی میں ڈیبیو کیا تھا اور اب اسی تاریخ کو ٹی وی پہ ڈیبیو کیا ہے.
پہلی قسط میں اپنی ٹیم کے ہی ساتھیوں کو انوائیٹ کیا جن میں شریاس ایئر، شاردول ٹھاکر، کنال کھیمو اور شکھر دھون شامل ہیں جنہوں نے شو میں خوب رنگ جمایا۔ ہنسی مذاق، دوستوں کی نوک جھونک اور دل کو چھو لینے والی باتیں، سب کچھ ایک ہی جگہ! پہلی قسط میں روہت نے اپنے بچپن، خاندان اور ان لوگوں کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے ان کے سفر میں ساتھ دیا۔
سونی کے مطابق یہ سونی لائیو پر کسی نان فکشن شو کا اب تک کا سب سے بڑا لانچ ڈے رہا اور ریکارڈ توڑ ثابت ہوا، اور پریمیئر کے دن ایکس (ٹوئٹر) پر دنیا بھر میں نمبر 1 ٹرینڈ بھی بنا!
اس شو کی خاص بات روہت کا وہی مزاحیہ، بے ساختہ اور دل جیت لینے والا انداز ہے جسے مداح ہمیشہ پسند کرتے آئے ہیں۔ فارمیٹ بھی مزے کا ہے.

