Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قومی کرکٹر محمد رضوان کا NCCIA کو تیسرا خط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو تیسرا خط لکھ دیا۔
    نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمد رضوان نے خط میں 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس مل گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔رضوان نے این سی سی آئی اے سے مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں۔
    وکٹ کیپر نے کہاکہ پہلے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، عدالت میں ایجنسی کی جانب سے پیکا 2016 میں الیکٹرانک فراڈ کی دفعہ کا ذکر کیا گیا تھا، نئے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات کا ذکر نہیں، مبہم صورتحال واضح کی جائے۔رضوان نے خط میں کہا کہ معاملات سمجھنے کے لیے مجھے چند سوالات پر وضاحت درکار ہے، کیا انکوائری کا تعلق اب بھی آن لائن بیٹنگ یا جوئے کے معاملے سے ہے؟ پیکا 2016 کی کون سی مخصوص شقیں انکوائری سے متعلق ہیں؟ اگر پہلے نوٹس کے بعد انکوائری کا دائرہ کار تبدیل ہوا ہے توموجودہ دائرہ کارسے تحریری آگاہ کیا جائے۔
    محمد رضوان نے خط میں پوچھا کہ بیٹنگ اور جوئے کا الزام میرے کرکٹ کیریئر کی ساکھ کو متاثر کرنے والے الزامات سے جڑ گیا، کیا انکوائری کے سلسلے میں پی سی بی، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ یاکرکٹ کے کسی دیگر متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا گیا؟ کیا پی سی بی یا آئی سی سی سے معلومات حاصل کی گئیں یا کوئی رابطہ کیا گیا؟
    وکٹ کیپر نے کہا کہ میرا موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہے، پاس ورڈ انگلینڈ اور پہلی پیشی پر فراہم کیا، میری موجودگی میں اس ڈیوائس کو دوبارہ کھولا اور جانچا گیا، میرا موبائل ضبط کرنے کی رسید، وارنٹ، کسٹڈی ریکارڈ یا مسلسل اپنے پاس رکھنے سےمتعلق کوئی تحریری دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔
    رضوان نے پوچھا کہ فرانزک معائنے کے سلسلے میں مجھ سے ذاتی طور پر مزید کس تعاون کی ضرورت ہے؟ فرانزک معائنہ بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے اور میرا موبائل فوری طور پر واپس کیا جائے۔
    محمد رضوان نے کہا کہ مجھے تاحال نہیں بتایا گیا کہ دراصل مجھ پر الزام کیا ہے، میں کسی بھی قانونی انکوائری کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    Related Posts

    مدینہ منورہ: گرڈ اسٹیشن پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، سعودی اتحادی افواج کی کارروائی

    کرناٹک: ووٹر لسٹ سے 45 لاکھ سے زائد نام خارج کرنے کی سازش؟ ڈی کے شیوکمار کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ

    گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

    مقبول خبریں

    مدینہ منورہ: گرڈ اسٹیشن پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، سعودی اتحادی افواج کی کارروائی

    کرناٹک: ووٹر لسٹ سے 45 لاکھ سے زائد نام خارج کرنے کی سازش؟ ڈی کے شیوکمار کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ

    گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

    ‘ستری 3’ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی؛ یہ فلم 2027 میں سینما گھروں کی زینت نہیں بنے گی

    دلت خاتون کو اسپتال میں داخل نہ کرنے کا الزام، سڑک کنارے ڈلیوری، غفلت پر ڈاکٹر کی سروس ختم

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.