بالی وڈ:بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے نام، تصاویر اور ویڈیوز مبینہ طور پر بغیر اجازت استعمال کرنے پر لاس اینجلس میں قائم ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ہرجانے کی ممکنہ رقم 7 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کمپنی نے مبینہ طور پر اروشی کی اجازت کے بغیر ان کی شناخت اور ذاتی مواد استعمال کیا۔ ٹیم کے مطابق اس معاملے پر قانونی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ہرجانے کا تخمینہ فی الحال 7 ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی فرد کے نام، تصویر یا شباہت کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے پہلے اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ٹیم نے اس مؤقف کو اداکارہ کی شناخت اور حقوق کے تحفظ سے جوڑا ہے۔

