لندن +نیویارک:قطر کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے سفارتی کوششوں کی ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ہوا ہے۔
برینٹ خام تیل کے دسمبر سودے 1.14 ڈالر یا 1.11 فیصد اضافے کے بعد 103.73 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 34 سینٹ یا 0.38 فیصد بڑھ کر 89.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی گزشتہ عرصے میں 106 ڈالر فی بیرل کی سطح بھی عبور کرچکا ہے۔

