اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے ردوبدل کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 2.63 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
-
پیٹرول: 84 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389.28 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
-
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 2.63 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 412.12 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ پرائسنگ میکنزم کے تحت کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے عوامی ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

