Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بہاولپور ضمنی الیکشن: مریم نواز کی کارکردگی پر عوام نے مہر ثبت کر دی، عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بہاولپور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیر اقبال چنڑ کی بڑے مارجن (39 ہزار سے زائد ووٹوں) سے کامیابی دراصل وزیراعلیٰ مریم نواز کی شاندار کارکردگی اور عوامی دوست پالیسیوں کا عملی اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک پنجاب میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے بڑی برتری حاصل کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے کے عوام حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام روایتی نعروں کی بجائے عملی اقدامات کو ووٹ دے رہے ہیں۔ جن میں الیکٹرک بسیں، لیپ ٹاپ سکیم، طلبہ کے لیے سکالرشپس، گرین ٹریکٹر پروگرام، ‘اپنی چھت اپنا گھر’ سکیم، الیکٹرک بائیکس، اور ‘ستھرا پنجاب’ جیسے منصوبے شامل ہیں جو شہروں کی خوبصورتی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کا ضامن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا طرزِ حکمرانی اب ملک بھر کے دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔ دوسری جانب تنقید کرنے والوں کوڑے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عظمیٰ کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر آج بھی انتشار، فساد اور دھرنوں کی سیاست کو ہی اپنی سیاست سمجھتے ہیں، لیکن پاکستان کے عوام اب ان بلوائیوں اور جٹہوں کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

    Related Posts

    پشاور: 45 روز سے لاپتہ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کی بازیابی کے لیے انسانی حقوق تنظیم متحرک

    خوشاب: گوشت کے اسٹال کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    مقبول خبریں

    پشاور: 45 روز سے لاپتہ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کی بازیابی کے لیے انسانی حقوق تنظیم متحرک

    خوشاب: گوشت کے اسٹال کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    بہاولپور ضمنی الیکشن: مریم نواز کی کارکردگی پر عوام نے مہر ثبت کر دی، عظمیٰ بخاری

    برطانیہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام: امریکی اڈے کے قریب سے پانچ افراد گرفتار، گھر خالی کرا لیے گئے

    ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ ،دو ریکارڈ توڑ کرسچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

    بلاگ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.