نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی ایک تصویر شدت سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے ناتی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دلوائی۔ تاہم حقائق کے مطابق یہ وائرل دعویٰ سراسر جھوٹا اور من گھڑت ہے۔
نانا پاٹیکر کی کوئی بیٹی ہے ہی نہیں، بلکہ ان کے صرف بیٹے ہیں۔ بیٹی نہ ہونے کے باعث "ناتی” کا وجود ہی نہیں بنتا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے بنائی گئی ایک فرضی کہانی ہے۔ وائرل تصویر کو غلط سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

