Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی احتجاجی قافلے کی پیش قدمی کو فوری طور پر مکمل کرنے کے بجائے کئی روز تک مرحلہ وار اور سست رفتاری سے آگے بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حکمت عملی کا مقصد سیکیورٹی انتظامات پر تعینات پولیس و دیگر اہلکاروں کی طویل ڈیوٹی کے باعث انتظامی دباؤ میں اضافہ کرنا ہو سکتا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک سمیت مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر تقریباً 65 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی یا اضافی نفری کے انتظامات کیے جا چکے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اگر قافلے کی رفتار دانستہ طور پر سست رکھی گئی اور احتجاج کئی روز تک جاری رہا تو سیکیورٹی اہلکاروں کی مسلسل تعیناتی، اضافی لاجسٹک اخراجات اور معمول کی پولیسنگ متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک، کاروباری سرگرمیوں اور سامان کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ پارٹی نے 27 ستمبر کے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور پنجاب کی جانب سے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق سے درخواست بھی کی گئی ہے۔ احتجاج کی صورت میں سیاسی سرگرمی اور شہریوں کی نقل و حرکت کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جائے گا، جبکہ طویل سیکیورٹی تعیناتی ریاستی وسائل اور معمول کی انتظامی سرگرمیوں پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔

    Related Posts

    اسپین، فرانس اور اٹلی پر روس کرنے والا ہے ہائبرڈ حملہ، سی آئی اے نے کیا الرٹ!

    منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی، 4 پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    مقبول خبریں

    اسپین، فرانس اور اٹلی پر روس کرنے والا ہے ہائبرڈ حملہ، سی آئی اے نے کیا الرٹ!

    منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی، 4 پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

    عطائی کے انجیکشن کے بعد نوجوان بے ہوش، 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہوش نہ آیا

    غزہ میں دھماکہ: ڈرون گرنے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے دو اسرائیلی فوجی ہلاک، تمام جنگی ڈرونز گراؤنڈ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

    بلاگ

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.