Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حتمی راستہ سفارت کاری اور مکالمہ ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گجرات:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنی دفاعی صلاحیت پر بھرپور توجہ دینے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی اور سماجی نظم کے اہداف کو بھی یکساں اہمیت دینا ہوگی۔
    گجرات کے صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود بھی کاروباری برادری کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری جاری رکھنا ملک کی معیشت کے لیے ایک روشن امید کی علامت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی ترقی کی سمت کو بار بار تبدیل ہونے سے بچا کر اسے پائیدار اور مسلسل ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
    ملک محمد احمد خاں نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چیلنجز کے دوران پاکستان نے انتہائی مؤثر دفاعی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کی بدولت پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری اور تکنیکی استعداد کا اعتراف کیا۔ اس صلاحیت نے ملک کے دفاع اور قومی اعتماد کو ناقابلِ تسخیر تقویت بخشی ہے۔
    سپیکر نے واضح کیا کہ ریاستوں کے درمیان تنازعات کا حتمی اور درست راستہ جنگ ہرگز نہیں بلکہ سفارت کاری، مکالمہ اور امن ہے۔ جنگ کی صورت میں سب سے زیادہ نقصان معیشت، بنیادی ڈھانچے اور عام شہریوں کو اٹھانا پڑتا ہے، اس لیے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اور سنجیدہ سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔
    انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی، سماجی نظم کی بہتری اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنا حکومت اور ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ تقریب کے آخر میں انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ گجرات کی صنعتی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    Related Posts

    پاکپتن میں ہولناک ٹریفک حادثہ، بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 15جاں بحق 33زخمی

    مڈ ٹرمز میں شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں اقتدار کی جنگ: جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے پیٹ ہیگسیٹھ کے خلاف محاذ کھول دیا

    فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

    مقبول خبریں

    پاکپتن میں ہولناک ٹریفک حادثہ، بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 15جاں بحق 33زخمی

    مڈ ٹرمز میں شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں اقتدار کی جنگ: جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے پیٹ ہیگسیٹھ کے خلاف محاذ کھول دیا

    فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

    ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

     اسرائیلی سیاست میں بڑا ڈرامائی موڑ: نیتن یاہو کے اقتدار کے دن شمار، عرب جماعتوں کی گادی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان

    بلاگ

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.