Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیلم کماری کو وفاقی کابینہ میں شامل یا وزیراعظم کی مشیر مقرر کیا جائے، اہلِ عمرکوٹ کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    1. نیلم کماری نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دیا، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر حوصلہ افزائی کی جائے، رسول بخش رحیمدانی

    2. عمرکوٹ (نامہ نگار): عمرکوٹ جیسے پسماندہ ضلع سے تعلق رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اقلیتی رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) نیلم کماری غریب، یتیم، بے سہارا اور محروم طبقات کے مسائل کے حل کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہیں۔ وہ نہ صرف عمرکوٹ بلکہ پورے تھرپارکر کی توانا آواز بن کر عوامی مسائل کو اعلیٰ حکومتی ایوانوں تک پہنچا رہی ہیں۔

      ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحیمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کماری کا تعلق عمرکوٹ سے ہونا پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ وہ ان باعمل عوامی نمائندوں میں شامل ہیں جو خود شہریوں کے پاس جا کر ان کے مسائل سنتی اور حل کرتی ہیں، جو کہ ایک حقیقی رہنما کی پہچان ہے۔

      رسول بخش رحیمدانی نے بتایا کہ نیلم کماری نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقاتوں کے دوران عمرکوٹ اور تھرپارکر کے بنیادی مسائل اٹھائے ہیں۔ انہوں نے عمرکوٹ میں خواتین کے لیے ویمن اسپورٹس کامپلیکس کے قیام اور رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے لیے فنڈز سمیت دیگر عوامی منصوبوں کی طرف بھی اعلیٰ قیادت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے نیلم کماری نے پینے کے پانی کی شدید قلت والے علاقوں میں پمپس کی فراہمی، کچے راستوں و سڑکوں کی تعمیر، بجلی سے محروم آبادیوں اور اقلیتی برادری کے مندروں و قبرستانوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی کوششیں کی ہیں۔

      رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ نیلم کماری کی بہترین عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں وفاقی سطح پر مزید اہم ذمہ داری سونپی جائے۔ انہیں وفاقی کابینہ میں وزارت یا وزیراعظم کی مشیر کا عہدہ دیا جائے تاکہ وہ عمرکوٹ، تھرپارکر اور پورے سندھ کے مسائل کو مزید مؤثر انداز میں حل کرا سکیں۔

    Related Posts

    بگ باس 20 کا پہلا ایویکشن: روہد خان، آصف خان اور تنمے سنگھ میں سے کون ہوا شو سے باہر؟

    مولانا محمد علی جوہر عظیم مجاہدِ آزادی تھے، تاریخ کا مطالعہ کریں: تزمین فاطمہ کا یوگی آدتیہ ناتھ کو کرارا جواب

    دہلی میں نابالغ کی عصمت دری اور قتل پر شدید غم و غصہ: "ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوتی”، پرینکا گاندھی انتظامیہ پر برہم

    مقبول خبریں

    بگ باس 20 کا پہلا ایویکشن: روہد خان، آصف خان اور تنمے سنگھ میں سے کون ہوا شو سے باہر؟

    مولانا محمد علی جوہر عظیم مجاہدِ آزادی تھے، تاریخ کا مطالعہ کریں: تزمین فاطمہ کا یوگی آدتیہ ناتھ کو کرارا جواب

    دہلی میں نابالغ کی عصمت دری اور قتل پر شدید غم و غصہ: "ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوتی”، پرینکا گاندھی انتظامیہ پر برہم

    پاکپتن: فوڈ اتھارٹی کا اڈا باہمنی پر چھاپہ، مضرِ صحت دودھ بنانے والی فیکٹری سیل

    سیالکوٹ چیمبر میں اہم اجلاس: پاکستان اور کینیا کے تجارتی وفود کے تبادلے اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    بلاگ

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.