Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا بڑا حکم ، ججز کی ذاتی گاڑیوں پر کیا چیزیں اب نہیں لگ سکیں گی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق خورشید خواجہ نے عدالتی افسران کی ذاتی اور مونیٹائزڈ گاڑیوں کے حوالے سے اہم احکامات جاری کردیئے، سیشن جج لاہور نے عدالتی افسران کو اپنی گاڑیوں پر گرین رجسٹریشن نمبر پلیٹ، بلیو لائٹ اور سرکاری گاڑی کی شناخت ظاہر کرنے والی کوئی بھی علامت استعمال کرنے سے روک دیا۔
    نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق خورشید خواجہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مونیٹائزیشن کے بعد بعض گاڑیاں سرکاری گاڑیوں کا تاثر دے رہی ہیں، جس کے باعث عدالتی افسران کی ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے متعلق واضح ہدایات جاری کرنا ضروری ہیں۔مراسلے کے مطابق مونیٹائزڈ گاڑی ہر مقصد کے لیے نجی اور ذاتی گاڑی تصور ہوگی، اس لیے ایسی گاڑی کی ظاہری شکل کسی بھی صورت میں سرکاری گاڑی کی نشاندہی یا تاثر نہیں دے گی۔
    احکامات میں کہا گیا ہے کہ عدالتی افسران اپنی ذاتی یا مونیٹائزڈ گاڑیوں پر گرین رجسٹریشن نمبر پلیٹ یا سرکاری گاڑی کی شناخت ظاہر کرنے والی پلیٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ گاڑی پر لاہور ہائیکورٹ یا پنجاب ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا مونوگرام، لوگو، مہر، اسٹیکر یا بیج لگانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
    مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ججز اور عدالتی افسران اپنی گاڑیوں پر سرکاری نشان، جھنڈا یا ایسی کوئی تحریر استعمال نہیں کرسکیں گے جس سے گاڑی کے سرکاری ہونے کا تاثر ملے۔ اسی طرح گاڑی پر عہدہ یا جوڈیشل افسر کی حیثیت ظاہر کرنے والی تحریر بھی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کے احکامات کے مطابق مونیٹائزڈ گاڑی پر بلیو لائٹ، بیکن، گھومنے والی لائٹ یا فلیشر لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ گاڑی کے اندر بلیو لائٹ یا ایمرجنسی لائٹ رکھنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
    کسی عدالتی افسر کی جانب سے حکم کی خلاف ورزی کا معاملہ متعلقہ اتھارٹی کو رپورٹ کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کی جانب سے جاری مراسلہ لاہور کے تمام جوڈیشل افسران کو بھجوا دیا گیا ہے، جس میں مونیٹائزڈ اور ذاتی گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Related Posts

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی

    سڑکیں بند کرنیکا کسی کو اختیار نہیں،غیر قانونی اجتماع کو روکیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،PTIلانگ مارچ کیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی

    گورنمنٹ اسکول وسن پورہ میں ایک بھی بچہ پاس نہ ہو سکا: 41 اسکول سربراہان ،اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا بڑا حکم ، ججز کی ذاتی گاڑیوں پر کیا چیزیں اب نہیں لگ سکیں گی؟

    سڑکیں بند کرنیکا کسی کو اختیار نہیں،غیر قانونی اجتماع کو روکیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،PTIلانگ مارچ کیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی

    گورنمنٹ اسکول وسن پورہ میں ایک بھی بچہ پاس نہ ہو سکا: 41 اسکول سربراہان ،اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑی سزا : آئی سی سی نے اعلان کردیا

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.