Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر سلطنتِ عمان کے ساتھ مفاہمت طے کر لی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ نے ایک ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں داخلے اور وہاں سے اخراج کے لیے بحری جہازوں کے نئے راستوں کی تفصیلات پر اتفاق کیا ہے۔
    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی،عمانی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھولا جائے گا، بلکہ اس کے لیے بنیاد فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مفاہمت میں جنوبی بحری راستے کو بند رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، حالانکہ امریکا اس راستے کو کھولنے پر زور دے رہا ہے۔
    یہ بات ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیانات سے متصادم دکھائی دیتی ہے۔ایرانی مؤقف میں تضادآبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی مؤقف میں تضاد سامنے آیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس سے قبل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے امکان کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ قدم واشنگٹن کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی اور ایرانی بندرگاہوں پر فوجی حملے ختم کرنے سے مشروط ہوگا۔
    یہ تہران کے سابقہ مؤقف سے پسپائی بھی سمجھی جا رہی ہے، جب ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام پر اپنے اختیار پر اصرار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کوئی بھی بحری جہاز ایران کے ساتھ رابطہ اور رابطہ کاری کے بغیر وہاں سے گزر نہیں سکے گا۔
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کو سلطنتِ عمان کے ساتھ مفاہمت اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کردہ ’’ناکہ بندی اور جارحیت‘‘ کے خاتمے سے مشروط کیا ہے۔
    انہوں نے اعلان کیا کہ تہران مسقط میں ہونے والے آئندہ وزارتی اجلاس کے نتائج سے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو آگاہ کرے گا۔
    پزشکیان نے کہا:ہم نے اس معاملے پر سلطنتِ عمان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اور ایک مخصوص فریم ورک اور لائحہ عمل پر مفاہمت طے کی ہے۔ پیر کو عمان میں وزارتی اجلاس ہوگا، جس میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے مفاہمت طے پانے کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی، ہم نتائج سے متعلقہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو آگاہ کریں گے۔
    اس کے نتیجے میں اس معاہدے کے تحت اور بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ گزرگاہ کھلی رہے گی، بشرطیکہ امریکا ہمارے خلاف اپنی ناکہ بندی اور جارحانہ کارروائیاں ختم کرے۔

    Related Posts

    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم 8ویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس: نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمانی بحث پر اہم فیصلے

    آبنائے ہرمز سے متعلق خلیجی ممالک کا اہم اجلاس اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟

    مقبول خبریں

    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم 8ویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس: نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمانی بحث پر اہم فیصلے

    آبنائے ہرمز سے متعلق خلیجی ممالک کا اہم اجلاس اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.