Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    الاسکا کے منجمد سمندر میں الٹی کشتی سے چمٹا 15 سالہ لڑکا کیسے بچا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق الاسکا کے منجمد اور انتہائی سرد بیرنگ سمندر میں اُلٹ جانے والی ایک چھوٹی کشتی سے کئی روز تک چمٹے رہنے والا 15 برس کا لڑکا رواں ہفتے بالآخر ایک ماہی گیر کشتی کے ذریعے بحفاظت بچا لیا گیا۔
    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے بتایا کہ چھوٹی کشتی اُلٹنے کے کچھ دیر بعد لڑکے کا بھائی اور ایک کزن بھی جان کی بازی ہار گئے۔
    نوجوان کو سینٹ لارنس جزیرے کے قریب محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد اس کے بھائی اور کزن دونوں کی لاشیں مل گئیں۔ سینٹ لارنس جزیرہ الاسکا کا ایک دور افتادہ جزیرہ ہے جو امریکا کی نسبت روس کے زیادہ قریب واقع ہے۔
    ماہی گیر کشتی ’دی نارتھ ویسٹ ایکسپلورر‘کے کپتان ایڈم وائٹ نے بتایا کہ ’لڑکا تقریباً تین روز تک چھوٹی کشتی سے چمٹا رہا۔‘

    🇺🇸 A 15-year-old kid from Savoonga, Alaska in the United States survived more than two days clinging to the overturned hull of an 18-foot skiff in the Bering Sea.

    He went out Friday with his older brother and cousin to fish for halibut.

    The boat flipped after a line snagged the…

    — Mario Nawfal (@MarioNawfal) September 12, 2026


    انہوں نے اینکریج کے ٹی وی چینل کے ٹی یو یو-ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بچہ واقعی بہت مضبوط اعصاب کا مالک ہے۔‘
    کوسٹ گارڈ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے پیر کی صبح چھوٹی کشتی کی تلاش شروع کی، جب اہل خانہ نے ایک رات قبل تینوں افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی۔ حکام نے ان تینوں لڑکوں کے نام جاری نہیں کیے۔
    کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ تینوں افراد جمعے کو سینٹ لارنس جزیرے سے روانہ ہوئے تھے اور اتوار کی صبح واپس آنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
    کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ’پیر کی صبح اس کے فضائی عملے نے لڑکے کو دیکھ لیا اور اس کے لیے ایک امدادی بیڑا اور ضروری سامان پہنچایا، جس کے بعد ’دی نارتھ ویسٹ ایکسپلورر‘ سے رابطہ کیا گیا۔‘
    امدادی کارروائی کی ویڈیو میں لڑکے کو روشن پیلے رنگ کی جیکٹ پہنے الٹی ہوئی کشتی کے اوپر گھٹنوں کے بل بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ کشتی کے عملے نے لڑکے کی جانب ایک رَسی پھینکی اور کشتی کو اپنی طرف کھینچتے رہے، یہاں تک کہ وہ اسے امدادی ٹوکری میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
    کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی پر پہنچنے کے وقت لڑکے میں جسم کا درجۂ حرارت خطرناک حد تک کم ہونے یعنی ہائپوتھرمیا کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔
    ماہی گیر کشتی کے کپتان کے مطابق عملے نے اسے کمبل اور گرم پیک دے کر اُس کا جسم گرم کرنے کی کوشش کی۔
    ایڈم وائٹ نے کہا کہ ’لڑکے کے دانت اگرچہ بج رہے تھے لیکن اس کے باوجود اُس نے یہ کہا کہ اُس کا بھائی ابھی کشتی کے نیچے دبا ہوا ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا کہ ’اُس نے پھر یہ کہا کہ ہماری جانب سے اسے بچائے جانے کی کوششوں سے ایک رات پہلے ہی اس کا کزن پانی میں بہہ کر دور جا چکا تھا اور جان سے چلا گیا تھا۔‘

    Related Posts

    امریکہ نے سیلاب متاثرین کی شناخت میں نیپال کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

    ٹرمپ 2.0 ، پہلے سال میں کرپٹو، کاروبار سے ٹرمپ کے اہل خانہ نے 2.25 ارب ڈالر کمائے

    یمنی افواج نے مارب پر حوثیوں کے دو بڑے حملے ناکام بنا دیے

    مقبول خبریں

    امریکہ نے سیلاب متاثرین کی شناخت میں نیپال کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

    ٹرمپ 2.0 ، پہلے سال میں کرپٹو، کاروبار سے ٹرمپ کے اہل خانہ نے 2.25 ارب ڈالر کمائے

    الاسکا کے منجمد سمندر میں الٹی کشتی سے چمٹا 15 سالہ لڑکا کیسے بچا؟

    نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

    جکارتہ، 243 مسافروں پر مشتمل کشتی گہرے سمندر میں لاپتہ، 103 افراد بچالئے گئے

    بلاگ

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.