ڈی ایم ایس ڈاکٹر امتیاز خان اور ڈاکٹر عبد اللہ شاہ اور دیگر معزز اسٹاف بھی موجود تھے
دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
اسسٹنٹ کمشنر واڑی ڈاکٹر فواد خان نے آج کیٹگری سی ہسپتال واڑی کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر امتیاز خان اور ڈاکٹر عبد اللہ شاہ اور دیگر معزز اسٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں فارمیسی، لیبارٹری، او پی ڈی، ایکسرے اور دیگر اہم شعبے شامل تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہسپتال کا تمام متعلقہ اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا اور مجموعی طور پر ہسپتال کی کارکردگی اور انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا گیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ اور اسٹاف کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔





