ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب شبانہ اجمل سمیت معزز سوشل ویلفیئر افسران اور دیگر سٹاف نے شرکت کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
منیجر صنعت زار خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ کی بطور ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال ترقی پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار فیئر ویل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب شبانہ اجمل سمیت معزز سوشل ویلفیئر افسران اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ یادرہے کہ ملک امتیاز احمد مانگٹ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ضلع خوشاب میں طویل عرصہ انتہائی محنت، لگن، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ان کی خوش اخلاقی، بہترین رویے اور ساتھی افسران و سٹاف کے ساتھ حسنِ سلوک کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
ان کی ترقی ضلع خوشاب کے مکینوں کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ملک امتیاز احمد مانگٹ کی ان سروس پروموشن پر انہیں دلی مبارکبادیتے ہوءے ان کی نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔


