پشاور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے گڑھی موسم خان میں ایک شخص کی دوبیویوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانا رحمان بابا میں 6 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔
پشاور، ہمسائے کی دو بیویوں سے زیادتی کرنیوالے 4 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

