Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دوران ملاقات عمران خان سے سیاسی گفتگو کی جاتی ہے، اس لیے ملاقات نہیں کروا سکتے۔سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس/ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر مقدمے کے میرٹس پر دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق موقف بھی طلب کیا۔ دوران سماعت توہینِ عدالت کیس میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران سیاسی گفتگو کی جاتی ہے، اس لیے ملاقات نہیں کروا سکتے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، اگر سیاسی گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے تو ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ سیاسی گفتگو نہ کرنے کی صورت میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی یا نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتا، عمران خان اس مقدمے کے مرکزی فریق ہیں لیکن انہیں وکیل کو ہدایات دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے استفسار کیا کہ سلمان اکرم راجہ کو وکالت نامہ دستخط کروا کر کیوں نہیں دیا جا رہا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ نومبر 2025 میں عدالت نے ملاقات کا حکم دیا تھا، اگر جیل حکام کو اعتراض تھا تو اپیل دائر کرتے، عدالتی حکم کو اس طرح نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرسٹر گوہر شہر میں موجود نہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے آنے کی ضرورت نہیں، صرف یہ بتایا جائے کہ پارٹی کا موقف کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، وہ عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن انہیں عمران خان سے ہدایات لینے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

    Related Posts

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    سلائی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کرنے والی 33 طالبات کے اعزاز میں تقریب

    مقبول خبریں

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.