ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے رینج کے 114 پولیس افسران و جوانوں میں ویلفئیر کے چیک تقسیم کیے
نواب شاہ (بیورو رپورٹ نفیس آرائیں)
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت انکے دفتر میں پولیس ویلفئیر چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد تقریب میں شہید بینظیرآباد رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے رینج کے 114 پولیس افسران و جوانوں میں ویلفئیر کے چیک تقسیم کیے جس میں
50 جوانوں میں میرج گرانٹ، 47 جوانوں میں ریٹائرمنٹ گرانٹ اور 20 جوانوں میں فوری ریلیف (ایمرجنسی امداد) کے چیک تقسیم کیےاس موقع پر ڈی آئی جی پی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن صاحب نے کہا کہ پولیس فورس ہماری فیملی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ جوانوں کی خدمات کا اعتراف اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینا ہی ایک مضبوط اور خوشحال فورس کی ضمانت ہے۔


