پسرور محمد اشفاق سے
پسرور میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بڈیانہ کے اے ایس آئی محمود کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم سرکاری گاڑی پر ملزمان کو پیش کرنے کچہری جا رہا تھا کہ نارووال بائی پاس کے قریب رانا مبشر کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار کر اس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔


