Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایرانی شادی کی تقریب پر امریکی گلائیڈ بم JSOW گرایا گیا: نیویارک ٹائمز کی تصدیق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران / نیویارک:امریکا اور ایران کے مابین جاری کشیدگی کے دوران ایک انتہائی ہولناک اور دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ معروف امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے اپنی کی گئی تحقیقی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ ایران میں شادی کی ایک پرمسرت تقریب پر گرنے والا تباہ کن بم کسی اور کا نہیں بلکہ ایک امریکی جنگی جہاز سے داغا گیا تھا۔ اس انسانی المیے نے خطے میں جاری فضائی کارروائیوں کے جواز پر شدید سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق، منگل کی رات ایران کے ساحلی علاقے کوہستک کی بندرگاہ کے قریب واقع ایک کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنانے کے لیے حملہ کیا گیا تھا، تاہم نشانے سے چوک جانے کے باعث یہ مہلک بم ٹاور سے محض 150گز کے فاصلے پر واقع ملہی خاندان کے گھر پر آ گرا، جہاں اس وقت شادی کی پروقار تقریب جاری تھی۔ گھر مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور چونکہ یہ بم تقریب کے خواتین والے حصے پر گرا، اس لیے سب سے زیادہ جانی نقصان خواتین اور معصوم بچوں کو اٹھانا پڑا۔

    اس المناک حملے کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچے اور 16 سال کی عمر کے ایک نوجوان سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں سے کم عمر لڑکے کی شناخت اس کی جیب میں موجود موبائل فون کے ذریعے کی گئی۔ اس کے علاوہ حادثے میں 67 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔
    نیویارک ٹائمز کی تحقیقات کے مطابق، حادثے کے مقام سے ملنے والے بم کے ٹکڑے اور بولٹ کا پیٹرن ‘جے سو (JSOW) گلائیڈ بم’ کے ٹیل فن سے ہو بہو مطابقت رکھتا ہے، جو کہ امریکی سینٹکام (CENTCOM) کے استعمال میں ہے اور ایران ایسے ہتھیاروں کا حامل نہیں۔ خود سینٹکام کی اپنی اسٹرائیک ویڈیو میں بھی یہی ہتھیار جنگی جہاز کے پروں کے نیچے لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

    Related Posts

    مکھیوں سے سے نجات کے آسان گھریلو طریقے

    بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست سے باہر کیوں!

    مہنگا پٹرول: جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    مقبول خبریں

    مکھیوں سے سے نجات کے آسان گھریلو طریقے

    بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست سے باہر کیوں!

    مہنگا پٹرول: جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

    بزنس مین اپنی لاکھوں ڈالرز کی کمپنی بیچ کر راہب بن گیا

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.