Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پانی کو سیاسی مقاصد کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی سے کروڑوں انسانوں کی زندگی اور ہماری آئندہ نسلوں کی بقا وابستہ ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
    ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تین ارب سے زائد آبادی پر مشتمل ایس سی او خطے کے ممالک مل کر ایسا بہتر مستقبل تشکیل دیں جہاں تصادم کے بجائے تعاون اور خوف کے بجائے امید ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم عالمی امن و استحکام کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے، ایس سی او کے پچیس سال مکمل ہونا اہم سنگِ میل ہے۔ پاکستان ایس سی او کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے۔

    Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a family photo with world leaders for the SCO+ meeting at the SCO Council of Heads of State Summit in Bishkek, Kyrgyzstan on 1 September 2026. pic.twitter.com/JNRApoHQr4

    — Prime Minister's Office (@PakPMO) September 1, 2026


    انہوں نے کہا کہ عالمی منظرنامہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، ایسے میں ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے پُرامن حل اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ممکن ہوئے۔
    وزیراعظم نے ایس سی او کے ارکان پر واضح کیا کہ پانی کا تعلق انسانی بقا اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے سے ہے، اسے سیاسی مقاصد کے تحت بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور جبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی المیہ ناقابلِ تصور مصائب کا باعث ہے۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرے۔
    وزیراعظم نے دہشت گردی کو ایس سی او خطے کو درپیش سنگین ترین خطرات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے اپنے مدلل اور تفصیلی خطاب میں واضح کیا کہ تین ارب سے زائد آبادی والے ایس سی او خطے میں علاقائی رابطہ کاری اب انتخاب نہیں بلکہ تزویراتی ضرورت ہے۔ رکن ممالک کو روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
    انہوں نے ایس سی او ترقیاتی حکمتِ عملی 2035 پر عملدرآمد ضروری قرار دیتے ہوئے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے کردار جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    Related Posts

    ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین کا صنعت زار خوشاب کا دورہ، تربیتی کلاسز اور پروڈکشن سینٹر کا تفصیلی معائنہ

    AIتصویریں،ویڈیوز بنانے والے کان کھول کر سن لیں، ” ماں بہن کی عزت اچھالی تو معافی نہیں ملے گی”، علی ناصر رضوی DG NCCIA

    بلوچستان حکومت کی مالی سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب

    مقبول خبریں

    AIتصویریں،ویڈیوز بنانے والے کان کھول کر سن لیں، ” ماں بہن کی عزت اچھالی تو معافی نہیں ملے گی”، علی ناصر رضوی DG NCCIA

    بلوچستان حکومت کی مالی سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب

    پرویندر جھوٹا کی آخری رسومات چار دن سے معطل، مانسا میں دھرنا اور احتجاج جاری

    قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

    رواں سال 15 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.