Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راولپنڈی اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش، نالہ لئی بپھر گیا، پانی گھروں میں داخل ، عام تعطیل کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
    اسی طرح پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز فوری طور پر کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
    منگل کو علی الصبح شروع اور گھنٹوں جاری رہنے والی شدید بارش سے ونوں شہروں کے متعدد علاقوں میں نالے بپھر گئے جبکہ سیلابی پانی گھروں اور تجارتی عمارتوں میں داخل ہو گیا۔
    اس صورت حال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن راولپنڈی نے ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور مقامی تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تمام حدود میں عام تعطیل ہو گی، تاہم ایمرجنسی سروسز اور متعلقہ انتظامی ادارے معمول کے مطابق فعال رہیں گے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہونے والی بارش رواں سال مون سون کے سیزن کی سب سے تیز ترین بارشوں میں سے ہے جو کہ 200 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
    محلمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی نیو کٹاریاں کے مقام پر 230 ملی میٹر، چکلالہ میں 206 ملی میٹر اور شمس آباد میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
    جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد گولڑہ کے مقام پر 182 ملی میٹر، زیرو پوائنٹ پر 154 ملی میٹر اور سید پور میں 99 ملی میٹر بارش ہوئی۔
    موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی کا نالہ لئی خطرناک حد تک بھر گیا، جس کے نتیجے میں گوالمنڈی کے مقام پانی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ اسی طرح راولپنڈی کے مختلف علاقوں بشمول صادق آباد، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، اور راجہ بازار و گرد و نواح میں بھی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    وفاقی دارلحکومت خصوصا ای الیون میں چند ہی منٹس میں 150 ملی میٹر بارش ہونے کے بعد نالہ اوورفلو کرنے سے وجہ سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلے سے ہی سیل کی گئی چند بیسمنٹس میں بھی داخل ہوگیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر نگرانی ڈی واٹرنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے…

    — DC Islamabad (@dcislamabad) September 1, 2026


    بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث راولپنڈی کے تمام متعلقہ ایمرجنسی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اسے بھی سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
    اسلام آباد میں بارش کے بعد سیکٹر ای الیون میں نالہ بپھرنے سے پانی قریبی عمارتوں میں داخل ہو گیا۔ اس کے علاوہ سیکٹر ڈی بارہ ،آئی ٹین اور آئی نائن کی گلیوں اور سڑکوں پر بھی شدید جل تھل کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
    شہر کے دیگر علاقوں چٹھہ بختاور، ہاسٹل سٹی اور ترامڑی میں بھی نالے بپھرنے سے پانی کئی گھروں میں داخل ہوا۔ سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں دکانوں کے اندر پانی جمع رہا، جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز بشمول ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن میں بھی نالے اوور فلو ہو گئے۔
    اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق ای الیون اور غوری ٹاؤن فیز ٹو میں شدید بارش کے بعد نالوں کا پانی سڑکوں پر آیا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے نکاسیِ آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
    ترجمان کے مطابق ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی ڈی واٹرنگ پمپوں اور سینیٹیشن سٹاف کی مدد سے کام کیا جا رہا ہے۔
    وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے مطابق آئی ایٹ مرکز سے کھڑا پانی نکال دیا گیا ہے اور دیگر متأثرہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی کا کام جاری ہے۔
    راولپنڈی کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد مقامات پر گاڑیاں خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
    دوسری جانب اسلام آباد میں شدید بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اس کے سپل ویز فوری طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    سونے کی قیمت میں گراوٹ

    مصباح الحق نے استعفادیدیا

    روس کے یوکرین میں فوجی و توانائی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

    مقبول خبریں

    سونے کی قیمت میں گراوٹ

    مصباح الحق نے استعفادیدیا

    روس کے یوکرین میں فوجی و توانائی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    لاہورجنرل اسپتال میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا، کوئی نقصان نہیں ہوا، عظمیٰ بخاری

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.