Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکہ معاہدہ اجلاس: دفاعی صلاحیتوں کے فروغ، بحرانوں کے پر امن حل کی حوصلہ افزائی کا عزم، مشترکہ اعلامیہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سیاسی اور دفاعی سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا۔
    اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے دفاعی صنعتوں کے شعبے میں مضبوط تعاون اور مشترکہ پیداوار و ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی ربط کو مضبوط کریں گے۔
    دفاعی سٹریٹجک کمیٹی کے اختتامی اعلامیے میں تینوں ممالک نے اپنے علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تینوں ممالک اپنی علاقائی ذمہ داریوں سے آگاہی کی بنیاد پر کشیدگی میں کمی اور ضبطِ نفس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ بحرانوں کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
    اسی تناظر میں تینوں ممالک نے مکہ معاہدے کے تحت اپنے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے مزید اقدامات پر اتفاق کیا کیونکہ انہوں نے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت تینوں ممالک کے کام کو فعال بنانے کے لیے سعودی عرب میں ایک جنرل سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیکریٹریٹ کی سربراہی پہلے مرحلے میں تین سال کی مدت کے لیے پاکستان کے سیکریٹری جنرل کے پاس ہوگی۔
    مکہ معاہدے کی سٹریٹجک کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے کی تفصیلا ت کو ادارہ جاتی شکل دینے سے باہمی یکجہتی کو تقویت ملے گی۔ اجتماعى دفاع اور افادیت یقینی ہوگی۔ عادلانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کے لیے علاقائی کوششوں اور باہمی سلامتی میں مدد ملے گی۔
    اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مکہ معاہدے پر سنجیدہ ادارہ جاتی عمل درآمد سے تینوں ممالک علاقائی امن و استحکام میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

    ایران پر ایٹمی حملہ! کیا ہی احمقانہ سوال، تہران کو جنگی شکست دے چکے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    لیونل میسی کا دوسری دفعہ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع:”اب نئی نسل کو رستہ دینے کا وقت ہے“

    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

    ایران پر ایٹمی حملہ! کیا ہی احمقانہ سوال، تہران کو جنگی شکست دے چکے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    لیونل میسی کا دوسری دفعہ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع:”اب نئی نسل کو رستہ دینے کا وقت ہے“

    1901ء کے بعد سے اگست سب سے گرم رہا

    وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سے اختلافات، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے استعفا دیدیا

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.