کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 151 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4,454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 12,946 روپے کی کمی سے 4 لاکھ ایک ہزار 179 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی قیمت میں استحکام رہا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 397 روپے کی کمی سے 7,112 روپے ہوگئی۔

