جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر حا جی عبد الرزاق)
ضلع بھر میں درجنوں پولیس مقابلے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ لاسکے، تھانہ ستیانہ کے علاقہ 229 گ ب رئیساں موٹر وے پل کے نیچے 3 مسلح ڈاکووں کی ناکہ لگا متعدد راہگیروں کیساتھ لوٹ مار،بچ کر نکلنے کی کوشش کے دوران ڈاکووں نے کیری ڈبہ پر فائرنگ کردی،کیری ڈبہ سوار بال بال بچ گئے تاہم گولیاں لگنے سے گاڑی کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی،مسلح ڈاکو نصف درجن کے قریب راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر کامیاب واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واضح رہے کہ گذشتہ تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے دوران شہر اور نواحی علاقوں میں 169 کے قریب پولیس مقابلوں کے دوران 140 ملزمان زخمی جبکہ 56 ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہوئے جس کے باوجود ضلع میں چوری اور ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں دھڑلے سے جاری ہیں،

