بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
پی ٹی وی کوئٹہ کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کے منتظر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کے ملازمین کی جانب سے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایت سامنے آ رہی ہے، جس کے باعث ملازمین اور ان کے خاندانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی زیرِ التوا تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک ماہ کی تنخواہ میں تاخیر بھی کسی متوسط یا کم آمدنی والے خاندان کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر سکتی ہے، جبکہ مسلسل تین ماہ تک آمدن نہ ملنے کی صورت میں گھر کا کرایہ، بجلی و گیس کے بل، بچوں کی تعلیمی فیس، راشن، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے۔
پی ٹی وی کوئٹہ کے ملازمین برسوں سے بلوچستان کی ثقافت، زبانوں، روایات، قومی یکجہتی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ملازمین اگر اپنی بنیادی تنخواہ کے لیے طویل انتظار پر مجبور ہوں تو یہ معاملہ فوری انتظامی توجہ کا متقاضی ہے۔
وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ کے ملازمین کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے م


