تہران :ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھلے ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران سے رابطہ اور اجازت کے بغیر کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حکام کے آبنائے ہرمز کھلے ہونے سے متعلق بیانات کو ’کھلا جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔ ایرانی فورس کے مطابق ’امریکہ یہ بیانات تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دے رہا ہے۔‘
پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مکمل طور پر برقرار ہے اور یہ صورتِ حال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی ختم نہیں ہوتی اور ایران کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پوری نہیں کی جاتیں۔‘
ایران کی اجازت کے بغیر کسی کو آبنائے ہرمز سے گذرنے کی اجازت نہیں ، پاسداران انقلاب

