سانگھڑ، رپورٹ: اشفاق سلہری
سانگھڑ کے ایک مقامی شادی ہال میں سینیٹر قرۃالعین مری نے او جی ڈی سی ایل کے فنڈز سے 200 خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ تقریب میں خصوصی افراد، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سینیٹر قرۃالعین مری کی تقریب میں آمد پر بیت المال کے ذوالفقار چانڈیو، اعجاز حسین زرداری، چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد اسلام مغل سمیت دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا اور تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹر قرۃالعین مری نے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کی مشکلات کم کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد اور ان کے اہلِ خانہ نے وہیل چیئرز کی فراہمی پر سینیٹر قرۃالعین مری اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔


