Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گلامنہ کے قتل میں ملوث والد اور بھائی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی:(حاجی شفیق کی رپورٹ)

    راولپنڈی پولیس نے سوشل میڈیا پر ‘عائشہ گلامنہ’ کے نام سے مشہور ٹک ٹاک اسٹار شمسو بی بی کے قتل کی اندھا دھند تفتیش میں ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقتولہ کے اپنے ہی سگے والد اور حقیقی بھائی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس خونی واقعے کے پیچھے نام نہاد غیرت کا عنصر کارفرما تھا۔
    ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں مقتولہ کا والد فضل، حقیقی بھائی بشیر، چچا زاد بھائی احسان، والد کا چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کا بیٹا یاسین شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ کے والد اور بھائی نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت عائشہ کو قتل کروایا اور قانون کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لیے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔
    سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی خصوصی تفتیشی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور روایتی طریقوں کا بھرپور استعمال کیا۔ پولیس نے وقوعہ کے گردونواح کے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
    یاد رہے کہ 14 اگست کو ٹیکسلا میں اس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جب عائشہ اپنی 15 سالہ بہن عاصمہ اور بھائی نعمت اللہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر گھر سے نکلی تھیں۔ پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں عائشہ گردن پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ ان کی بہن زخمی ہو گئی تھی۔
    پولیس نے شواہد کی روشنی میں جب خاندانی پس منظر اور حالات کا احاطہ کیا تو اس ہولناک واردات میں مقتولہ کے اپنے قریبی عزیز ملوث پائے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے تاکہ انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔
    شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ پچھلے تین چار سالوں سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹک ٹاک پر کافی سرگرم تھیں۔ وہ اپنی ویڈیوز کی وجہ سے نوجوان طبقے میں بے حد مقبول تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی جبکہ ان کی ویڈیوز کو کروڑوں کی تعداد میں لائکس ملے تھے۔ ان کی ناگہانی موت نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔

    Related Posts

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    مقبول خبریں

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی: سوشل میڈیا اسٹار عائشہ گلامنہ کے قتل میں ملوث والد اور بھائی سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    بلاگ

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.