لاہور(نعیم احمد سے)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی تر غیب اور اجازت نہیں دیتا – ایسا کوئی مہذب معاشرہ نہیں جو مختلف عقائد رکھنے والوں پر تشدد کی حمایت کرتا ہو۔ٍمذہب اورعقائدکی بنیادپرتشددقابل مذمت عمل ہے- مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے، بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے- دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے، سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں – اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے- اپنے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب یا تشدد کو روکنا ہوگا – معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں – مذہبی تفریق اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی۔ عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد و نفرت کا نشانہ بننے والے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ تشدد اور تعصب کے خلاف کھڑے ہوں, پرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے کردار ادا کریں۔

