Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پینٹاگون پر تنقید، فوجی اخبار ’سٹارز اینڈ سٹرائپس‘ کے چیف ایڈیٹر، رپورٹر اور پبلشر برطرف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) نے ملک کی سِول وار کے دور سے امریکی فوج کی کوریج کرنے والے معروف خودمختار اخبار ’سٹارز اینڈ سٹرائپس‘کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کو پینٹاگون کی مداخلت پر تنقید کرنے کے بعد عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔
    غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اخبار کے چیف ایڈیٹر ایرک سلیون نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہیں پینٹاگون کے ساتھ اختلافات پر دیے گئے ایک انٹرویو کے بعد ’عدم اطاعت‘ کے الزام میں برطرف کیا گیا۔
    رواں برس کے آغاز میں وزارتِ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ وہ اخبار کی پالیسی کو اداراتی مداخلت سے پاک کرنے کی بجائے مخصوص نظریاتی اثرات سے دور رکھنا چاہتی ہے۔سی بی ایس کے مطابق اخبار کے پبلشر میکسن لیڈرر، جنہوں نے محض تین روز قبل ہی اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا، کو بھی برطرفی کا نوٹس تھما دیا گیا ہے۔
    علاوہ ازیں اخبار کی رپورٹر لارا کورٹے کو بھی اسی پاداش میں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
    لارا نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک صحافی کو یہ کہہ کر حکم عدولی کی کہ ’وہ پینٹاگون یا کسی پالیسی ساز کی نہیں بلکہ اپنے اخبار کی ملازم ہیں۔‘
    یہ تادیبی اقدام اس رپورٹ کی اشاعت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی بحری جہاز ‘یو ایس ایس ابراہام لنکن‘ کے عملے کی ابتر حالت زار کو اجاگر کیا گیا تھا۔
    اس رپورٹ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق جنگی حکمتِ عملی پر ازسرِ نو تنقید شروع ہو گئی تھی۔
    اگرچہ اس اخبار کو مالی امداد کا کچھ حصہ وزارتِ دفاع سے ملتا ہے تاہم اس نے طویل عرصے سے اپنی اداراتی خودمختاری برقرار رکھی ہے۔
    اس اخبار کے چیف ایڈیٹر ایرک سلیون نے حال ہی میں پینٹاگون کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پینٹاگون کے تیار کردہ مواد کو سچ پر فوقیت دینا ان کے لیے ناقابل قبول ریڈلائن ہے۔
    پبلشر میکسن لیڈرر نے پینٹاگون کے نئے منصوبوں سے اپنے بنیادی اختلافِ رائے کے باعث 30 ستمبر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
    پبلشر کے نائب کے طور پر فعال بحری کپتان ولیم اربن کی تعیناتی کو ڈیموکریٹ قانون سازوں نے اخبار کی آزادی ختم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
    2025 میں پینٹاگون کی قیادت سنبھالنے والے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ ذرائع ابلاغ پر مسلسل سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔

    Related Posts

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بارشوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اجلاس

    کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کو قانونی تحفظ: ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے لائسنسنگ نظام متعارف کرا دیا

    کینیڈا اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز: کینیڈا کا ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے جواب میں ’ڈالر کا بدلہ ڈالر‘ دینے سے اعلان

    مقبول خبریں

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بارشوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اجلاس

    کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کو قانونی تحفظ: ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے لائسنسنگ نظام متعارف کرا دیا

    کینیڈا اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز: کینیڈا کا ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے جواب میں ’ڈالر کا بدلہ ڈالر‘ دینے سے اعلان

    پینٹاگون پر تنقید، فوجی اخبار ’سٹارز اینڈ سٹرائپس‘ کے چیف ایڈیٹر، رپورٹر اور پبلشر برطرف

     ”پمز” میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت کے عدم فعال ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم،

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.