انقرہ:ترکیہ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کردیے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان ترکیہ کے وزیرِ انصاف اکَن گُرلک نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’یہ وارنٹ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری قافلے کو روکنے کے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔‘
ترکیہ کی وزارتِ انصاف نے انسانی حقوق کے کارکنوں پر مشتمل امدادی بحری بیڑے (گلوبل سمود فلوٹیلا) پر حملے اور مبینہ نسل کشی کے الزامات کے تحت اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ایک اور اسرائیلی اہلکار افیک موسکووچ کے بین الاقوامی ریڈ نوٹس (Red Notices) جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے باضابطہ درخواست کر دی ہے۔
ترک وزیرِ انصاف آکین گورلیک (Akın Gürlek) نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ استنبول کی 11ویں ہائی کریمنل کورٹ کی جانب سے 14 جولائی 2026ء کو نیتن یاہو اور موسکووچ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
اس عدالتی کارروائی کے تسلسل میں وزارتِ انصاف نے وزارتِ داخلہ سے رجوع کیا ہے تاکہ ان دونوں افراد کی بین الاقوامی سطح پر نشاندہی اور گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروائے جا سکیں، جبکہ اس حوالے سے تمام دستاویزات وزارتِ خارجہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
ترکیہ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردئیے ،

