پاکپتن اکرام حسین شاہ سے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاکپتن میں امن و آمان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ڈی سی کمپلیکس پاکپتن میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں جشنِ عید میلادالنبیؐ کے دوران جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی،صفائی، سجاوٹ اور شرکاء کے لیے پانی کی سبیلوں سمیت مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ محبت،اخوت اور رواداری کا پیغام ہے،اس لیے سب کو مل کر پُرامن اور باوقار ماحول کو یقینی بنانا ہوگا۔ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے واضح کیا کہ مذہبی منافرت یا شرانگیزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔اور ڈیرا سید ابو الحسن شاہ پر انے والے تمام یونین کونسلوں کے مرکزی جلوس کی قیادت پاکستان کے نامور علمائے کرام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

