محمد اشفاق پسرور
پنجاب بھر میں پٹواریوں اور رجسٹری محررز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے۔151 تحصیلوں میں ایک ہزار سے زائد پٹواریوں کو مختلف ریونیو سرکلز سے تبدیل کر دیا گیاایک ہی ریونیو سرکل میں مقررہ مدت سے زائد تعینات پٹواریوں کے تبادلے ہوگئے۔پٹواریوں کے خلاف شکایات میں اضافے کے بعد بڑے انتظامی فیصلے کا اعلان کیاگیا۔متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو تبادلوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت نے بھی عرصہ دراز سے ایک ہی حلقہ میں تعینات تحصیل پسرور کے 46 پٹواری تبدیل کر دئیے۔

