سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پولیس نے بنک سے رقم لے جانے والے شہری کو لوٹنے والے راہزنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ میں 20 جولائی 2026ء کو مسلم کمرشل بنک لمیٹیڈ سے 11 لاکھ 43 ہزار 740 روپے لے کر جانے والے شہری کو راہزنوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے راہزنی کی مذکورہ واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے راہزنوں کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل مرزا محمد یوسف کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے۔
تھانہ نیکا پورہ کے ایس ایچ او جہانزیب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سیف سٹی کیمروں، جدید تفتیشی طریقہ کار اور دیگر شواہد کی مدد سے واردات ٹریس کرتے ہوئے تین راہزنوں رضا حسن، جمیل حسین اور علی حسن کو گرفتار کر لیا جبکہ
گرفتار راہزنوں سے 11 لاکھ 43 ہزار 740 روپے کی مکمل رقم برآمد کر ب متاثرہ شہری کے حوالے کر دی گئی ہے۔واضع رہے کہ راہزنوں کے خلاف مقدمہ نامعلوم کی بناء پر درج تھا اور اب ان گرفتار راہزنوں کے نام شامل کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

