لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں یہ وفاقی معاملہ ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ جس جماعت کو یہ معلوم نہیں کہ لیوی ٹیکس وفاق کا معاملہ ہے یا پنجاب کا، اس کی سیاسی بلوغت پر ماشااللہ ہی کہا جا سکتا ہے، عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج کرنا ہے تو پرامن کیا جائے،
ایکسپو سنٹر لاہور میں تقریب سے خطاب میں عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ دھرنوں کا موسم اس لیے نظر آ رہا ہے تاکہ مردہ سیاست کو زندہ کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے گزشتہ تین انتخابات نکال کر دیکھ لیں، اندازہ ہو جائے گا کہ اسے کتنے ووٹ پڑے ہیں، ان کاکہناتھاکہ کسی بھی احتجاج کرنے والی جماعت کی فضول ڈیمانڈ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں سال کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہےحکومت نوجوانوں کو قرضے بھی فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو ایسی ڈگری حاصل نہیں کرنی چاہیے جس کے بعد بے روزگاری کا سامنا ہو بلکہ طلبہ کو ایسی ڈگریاں حاصل کرنا ہوں گی جن سے ان کا مستقبل مضبوط ہو۔عظمیٰ بخاری نے آرٹ اور کلچر سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ ختم ہو گیا ہے، لیکن یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی، ان کاکہناتھاکل یقین ہے آرٹ کے شعبے سے وابستہ یہ بچے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں گے اور پہلے بچیوں کے لیے ٹیچر یا نرس بننے کے شعبے زیادہ عام تھے، لیکن اب ہاسپیٹیلٹی ایک بہت بڑی فیلڈ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی کام ایسا نہیں جو مرد نہ کر سکے اور کوئی کام ایسا نہیں جو عورت نہ کر سکے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے ڈیزائنرز کو مشورہ دیا کہ ایسے کپڑے ڈیزائن کیے جائیں جو عام آدمی بھی خرید سکے۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے ڈگریاں حاصل کی ہیں، ان کی محنت ضائع نہیں جائے گی اور حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
پیٹرولیم لیوی پر عقل کے اندھوں کو معلوم ہی نہیں کہ یہ کس کا معاملہ ہے: عظمیٰ بخاری نے دھرنوں کو مردہ سیاست قرار دے دیا

