بن غازی: لیبیا کی نیشنل آرمی (LNA) کے سب سے اہم اور طاقتور انٹیلی جنس چیف کو ایک ہولناک کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ لیبیا کی فوج (LNA) کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل فوزی المنصوری کو ملک کے مشرقی شہر بن غازی میں واقع ان کے اپنے گھر کے بالکل باہر ایک طاقتور کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں :
بلیک باکس مل گیا، لیبئین آرمی چیف کے بدقسمت طیارے کا الیکٹرانک سسٹم فیل ہوا
اعلیٰ ترین سطح کی اس ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ نے مشرقی لیبیا کے پورے سیکیورٹی سیٹ اپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دفاعی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے عہدے دار کی ہلاک ہونے کے بعد پورے خطے کی سیکیورٹی میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، اور اس کے خطرناک اثرات اور سیاسی ہلچل کے سگنلز تاحال محسوس کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، تاہم اس قتل کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
طاقتورترین انٹیلی جنس چیف میجر جنرل فوزی المنصوری اپنے گھر کے باہرکار بم دھماکے میں جاں بحق

