شیخوپورہ (اسامہ طفیل)
پنجاب حکومت کے دیہات اور شہری علاقوں کو صاف ستھرا اور جدید طرز پر استوار کرنے کے دعوے عملی طور پر پورے ہوتے دکھائی نہیں دے رہے شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً جناح پارک ,نئی آبادی آرائیاں والا، مدینہ منورہ چوک اور ملحقہ گلیوں میں ناقص سیوریج نظام اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے باعث گلیاں اور محلے جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے جمع شدہ گندے پانی کے باعث مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے مکین الرجی، نزلہ، بخار، ملیریا، ہیضہ اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں


