بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
شکیل قادر چیف سیکرٹری بلوچستا ن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں معاشی بحالی کے لیے سٹریٹجک پروجیکٹس کا آغازکردیاہے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مختلف اضلاع کے 57,000 افراد کو گرانٹس دینے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔ انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ کے ذریعے اب تک 2,500 افراد کو گرانٹس دیے جا چکے ہیں۔ مختلف اداروں سے ڈیجیٹل اسکلز کے لیے 370 طلبہ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورسز کرائے جائیں گے۔180 ایس ایم ایز نے فنانشل سپورٹ کے لیے کاغذات جمع کروا دئیے۔9 شہروں میں سیف سِٹیز پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ اسکولوں، کالجز اور دفاتر میں فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔ کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ اور نئی فروٹ، ویجی مارکیٹس جلد قائم کی جائیں گی۔600 بی ایچ یوز میں ٹیلی میڈیسن کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ 3,000 اسکولوں میں دو اضافی کلاس رومز، 700 کمرے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں1,100 کلاس رومز رواں سال تعمیر کیے جائیں گے، تعلیمی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔بلوچستان میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دے کر مقامی صنعتیں مضبوط بنائی جائیں گی۔ اسٹرٹیجک پراجیکٹس میں پیپلز ٹرین، فرٹیلائزرز سٹی، پری فیب ہاسز، ماشکیل ڈیم کی تعمیر شامل ہیں۔


