Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران نے مطالبات تسلیم نہ کے تو بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز واضح کیا ہے کہ واشنگٹن اب بھی ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے، اگر تہران نے امریکہ کے مطالبات پر عمل نہ کیا۔
    فرانسیسی ٹی وی چینل LCI کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا: حملوں کا عارضی طور پر رک جانا اس بات کا مطلب نہیں کہ ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا:اگر ایران نے ہماری شرائط پوری نہ کیں تو ہم اب بھی اس کے خلاف وسیع فوجی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ہفتے کی رات گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار ایران پر فضائی حملے نہیں کیے۔
    واشنگٹن کی جانب سے اب تک اچانک اس فیصلے کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ مسلسل 13 راتوں تک جاری رہنے والے بڑھتے ہوئے فضائی حملوں کا سلسلہ کیوں روک دیا گیا۔
    امریکی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کے بعد کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شدت نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر اب بھی ’تمام آپشنز‘ موجود ہیں۔
    وائٹ ہاؤس کے ڈائیریکٹر برائے مواصلات سٹیون چونگ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا: ’صدر ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر ایران آبنائے ہرمز میں یا ہمارے اتحادیوں کے خلاف شدت پسندانہ سرگرمیاں جاری رکھتا ہے تو (ڈونلڈ ٹرمپ) اپنے تمام آپشنز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔‘
    انھوں نے مزید کہا: ’ایران کی معیشت کو مفلوج کر دینے والی کامیاب پابندیوں اور اس کی بار بار کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں فوجی اہداف پر 13 روز تک مسلسل حملوں کے بعد دانش مندانہ راستہ یہی ہو گا کہ ایران کسی معاہدے کے لیے مذاکرات کا رخ کرے، ورنہ وہ جانتے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے۔‘
    یہ حملے عارضی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد شروع ہوئے تھے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ایران کے حملوں کے جواب میں کیے جا رہے تھے۔
    ہفتے کے روز ایسی کوئی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئیں کہ ایران نے معمول کے مطابق خطے کے دیگر ممالک پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے ہوں۔

    Related Posts

    25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    ’طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک ہوگی‘، تیجسوی یادو کا بہار حکومت کو الٹی میٹم

    ویسٹ انڈیز؛انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

    مقبول خبریں

    25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    ’طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک ہوگی‘، تیجسوی یادو کا بہار حکومت کو الٹی میٹم

    آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

    ویسٹ انڈیز؛انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

    ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ضروری

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.