Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ضروری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: 

    پاکستان میں آن لائن فراڈ اورسائبر اسکیمز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ماہرین نے بینکاری شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے وسیع استعمال پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی مشکوک مالی لین دین کی بروقت نشاندہی اورروک تھام کے ذریعے صارفین اور مالیاتی اداروں کو بڑے نقصانات سے بچاسکتی ہے۔

    بینکنگ محتسب پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق بینکاری فراڈسے متعلق شکایات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، سال 2025 کے دوران ایسی شکایات کی تعداد 4,615 تک پہنچ گئی، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 4,171 اور 2023 میں 3,489 تھی، جو سائبر جرائم میں تشویشناک اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ 

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس (P-FII) 2024 کے مطابق مالی شمولیت کااشاریہ 54۔8 سے بڑھ کر 58۔1 ہوگیا،جبکہ بالغ آبادی میں بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں کاتناسب 67 فیصد تک پہنچ چکاہے، تاہم کوالٹی کااشاریہ 43۔9 پر برقرار ہے، جو خدمات کے معیار،مالیاتی آگاہی اور سائبرسیکیورٹی میں موجودخامیوں کی نشاندہی کرتاہے۔

    ماہرین کاکہناہے کہ ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کے ساتھ سائبر حملوں، فشنگ، شناختی چوری، ادائیگیوں میں فراڈاور اکاؤنٹس پر غیرقانونی قبضے جیسے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، اس لیے جدیدسیکیورٹی نظام ناگزیر ہوچکے ہیں۔ 

    اے آئی کوالٹی انجینئرنگ کے ماہرمحمد ولید کے مطابق مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر مبنی نظام لاکھوں مالی لین دین کاحقیقی وقت میں تجزیہ کرکے غیرمعمولی سرگرمیوں کی فوری نشاندہی کر سکتے ہیں،جس سے روایتی نگرانی کے مقابلے میں فراڈکی زیادہ مؤثر طریقے سے روک تھام ممکن ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بینکوں، ریگولیٹرز،ڈیجیٹل مالیاتی اداروں اوردیگر متعلقہ فریقوں کو اے آئی پر مبنی فراڈ مانیٹرنگ نظام اپنانے کے ساتھ ساتھ اپنی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرناچاہیے، تاکہ بدلتے ہوئے سائبرخطرات کامؤثر اندازمیں مقابلہ کیاجاسکے۔ 

    سائبرسیکیورٹی کمپنی سی ٹی ایم 360 کے مطابق پاکستان میں 2019 سے 2023 کے درمیان فشنگ حملوں میں دس گنااضافہ ہوا،جبکہ مال ویٔر، چوری شدہ اسناداور ادائیگیوں کے ڈیٹاسے متعلق دیگرسائبرخطرات میں بھی 8 گنااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

    آئی پاتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالصمدخان نے کہاکہ بینکوں، برانچ لیس بینکاری اداروں اورفن ٹیک کمپنیوں کو اے آئی سے چلنے والے جدیدفراڈمینجمنٹ نظام اپنانے چاہئیں،کیونکہ سائبرجرائم پیشہ عناصر مسلسل نئے طریقے اختیارکررہے ہیں،جن سے نمٹنے کیلیے روایتی نظام کافی نہیں رہے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.